26 جنوری 2012 - 20:30

نيويارک اور آکلينڈ ميں پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے درجنوں مخالفين کو گرفتار کرليا ہے -

ابنا: نيويارک ميں پوليس نے اعلان کيا ہے کہ جمعرات کو بروکلين ميں عدالت عظمي کے نزديک مظاہرے کے دوران سينتيس افراد کو گرفتار کيا گيا -
 
آکلنيڈ ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين نے ايک بار پھر شہر کے مين اسکوائر پر اجتماع کيا جس کے دوران پوليس نے کم سے کم بيس افراد کو گرفتار کرليا- ادھر وال اسٹريٹ مخالف تحريک نے اعلان کيا ہے کہ تحريک کے آغاز سے اب تک پوليس نے چھے ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کيا ہے -
 
امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک سترہ ستمبر کو نيويارک ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نام سے اسٹاک اکسچينج کے سامنے عوام کے اجتماع سے شروع ہوئي اور ديکھتے ہي ديکھتے پورے امريکا اور يورپي ملکوں ميں پھيل گئي -
........

/169