ابنا: بریگيڈیر حسین سلامی نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے ایران کی اقتصادی پیشرفت پر کوئي اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے یورپی یونین کو ایران سے زیادہ نقصان ہوگا کیونکہ تہران کے پاس اپنے تیل کے خریدارموجود ہیں اور تہران تیزی سے نئے خریداربنانے کی بھی توانائي رکھتا ہے۔
یاد رہے یورپی یونین نے ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے تئيس جنوری کو اپنے وزراء خارجہ کے اجلاس میں ایران کے تیل اور سنٹرل بینک کا بائيکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بعض داخلی حلقوں کی جانب سے مخالفت کی بنا پر اس پر عمل درآمد نہ کرنے کی بات بھی کی ہے۔
........
/169