23 جنوری 2012 - 20:30

ونزوئیلا کے عوام نے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

ابنا: ونز‏وئيلا کے مختلف صوبوں سے آنے والے لوگوں نے ایران کے ایٹمی حقوق کی حمایت کے ساتھ ساتھ ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔ ملت ونزوئيلا نے ملت ایران سے اپیل کی ہے کہ سربلندی، عزت اور ترقی کی راہ پر بدستور گامزن رہے۔ ونزوئيلا کے عوام نے امریکہ کو ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکہ ملت ایران کی ترقی سے ہراساں ہے اور امریکہ کے لئے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ ایک خود مختار ملک ترقی کرے۔ مظاہرین نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام صرف ایک بہانہ ہے اور امریکہ لاطینی امریکہ اور مشرق وسطی پر اپنا قبضہ ختم ہوتے ہوئے نہيں دیکھ سکتا۔........

/169