ابنا: شام کے ہزاروں باشندوں نے دمشق ميں اجتماع کرکے اپنے ملک ميں غيرملکي مداخلت کي مذمت کي مظاہرين نے شام کي حکومت اور فوج کے حق ميں نعرے لگاکر اس بات کا اعلان کيا کہ عرب ليگ کے بعض ممالک شام کے معاملے کو ايک بين الاقوامي مسئلہ بناکر پيش کرنا چاہتے ہيں اور اس ملک ميں بحران پيدا کرنے کي کوشش کررہے ہيں - شام کے مسائل کے ماہر اور تجزيہ نگار حميدي العبداللہ نے کہا کہ شام ميں عرب ليگ کي فوج بھيجنے پر مبني قطر کے امير کي تجويز شام ميں بحران پيدا کرنے اور ملک ميں خانہ جنگي کي آگ بھڑکانے کي غرض سے امريکا اور مغرب کي ہي سازشوں کا حصہ ہے -
شام کے مسائل کے تجزيہ نگار نے کہا کہ مغربي ممالک شام ميں موجود مسلح گروہوں کو ملک ميں قتل و غارتگري کے لئے اکسا رہے ہيں تاکہ شام ميں ان کي مداخلت کا راستہ ہموار ہو سکے - شام کے سابق سفارتکار اور سياستداں ترکي الصقر نے بھي کہاکہ شام نے عرب ليگ کے مبصرين کے ساتھ ہر ممکن تعاون کيا انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب ليگ کے مبصرين تقريبا ايک مہينے تک شام ميں رہے اور مختلف علاقوں کا انہوں نے دورہ کيا اور ساتھ ہي مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونےوالي تباہيوں کا بھي اپني آنکھوں سے مشاہدہ کيا، کہا کہ اگر عرب ليگ کے مبصرين کے ضمير بيدار ہوتے تو انہيں غيرجانبدارانہ طريقے سے حقائق کو عرب ليگ تک منتقل کرنا چاہئے تھا - ترکي الصقر نے ساتھ ہي يہ بھي کہا کہ شام کو عرب ليگ کے مبصرين کے مشن کي مدت بڑھانے پر کوئي اعتراض نہيں ہے اور جيسا کہ خود عرب ليگ کے مبصرين نے ديکھا شام نے ان کے مشن ميں مدد دينے ميں کسي بھي طرح کي کوشش سے دريغ نہيں کيا شام کے اس سابق سفارتکار نے کہا کہ عرب ليگ کے بعض ممالک شام کے معاملے کوبين الاقوامي مسئلہ بنا کر پيش کرنا چاہتے ہيں انہوں نے کہا عرب ممالک منجملہ قطر شام کے معاملے کو بين الاقوامي مسئلہ بنانا چاہتا ہے تاکہ شام ميں بھي ليبيا والي کہاني دوہرائي جائے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے عرب قومي منصوبے کي ٹيم کے ارکان سے ملاقات ميں شام کے معاملے ميں غيرملکي مداخلت کي مخالفت کي تھي اور اغيار کي مداخلت کے نتائج کي بابت انہيں آگاہ کيا تھا شام کے صدر بشار اسد نے کہاکہ شام کے عوام اپنے اتحاد اور عرب شناخت کے ذريعے تمام تر سازشوں اور مشکلات کے باوجود موجود حالات کا سامنا کرنے کےلئے پوري طرح تيار ہيں اور وہ ايک طاقتور شام کي تعمير کے لئے پرعزم ہيں شام کے صدر نے شام کے لئے عرب اقوام کي حمايت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ شام کے لئے عرب اقوام اور قومي تنظيموں کي حمايت شام کو اور زيادہ مضبوط و توانا بنائے گي اور شام کے عوام کے ايمان کو اس کي بدولت مزيد استحکام و تقويت ملے گي۔اس ملاقات ميں عرب قومي منصوبے کي ٹيم کے ارکان نے بھي شام کے عوام اور حکومت کے لئے اپني مکمل حمايت کا اعلان کيا اور کہا کہ عرب اقوام کو شام کي حکومت اور عوام کا پورا ساتھ دينا چاہئے۔......
/169