17 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل کی درآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ابنا: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ امریکہ نے ایران کے تیل کی برآمدات کی روک تھام کے لۓ اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے لیکن اس کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل خریدتا رہے گا۔ ہندوستانی وزارت پیٹرولیم کے ایک عہدیدار سدھیر بھارگو نے بھی گزشتہ جمعرات کے دن ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوۓ اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ ہندوستانی حکومت نے تیل کی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی درآمد کم کر دیں۔واضح رہے کہ ہندوستان چین کے بعد ایران سے تیل خریدنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ وہ تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لۓ روزانہ ایران سے ساڑھے تین سے چار لاکھ بیرل تیل خریدتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110