17 جنوری 2012 - 20:30

فلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک حماس نے اسرائيلي کي ويب سائٹوں پر حاليہ سائبر حملوں کو، صہیوني ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کي ايک نئي شکل قرار ديا ہے-

ابنا: حماس کے ترجمان سامي ابو زہري نے کہا کہ يہ غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کا نيا ميدان ہے اور ہم عرب نوجوانوں سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ اسرائيلي حکومت کے جرائم کے مقابلے ميں اليکٹرانک جنگ کے نئے پہلوؤں کو اجاگر کريں-
واضح رہے کہ پير کے روز اسرائيل کي اسٹاک مارکيٹ اور اسرائيل ايئرويز کي ويب سائٹوں کو ہيک کر ليا گيا تھا- صہیوني حکام نے بتايا ہے کہ دو ہزار آٹھ ميں اسرائيل بينک يک ويب سائٹ پر بھي سائبر حملہ کيا گيا تھا ـ
......

/169