ابنا: شام کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے حالیہ واقعات میں گرفتار ہونے والوں نے جوعام معافی کےنتیجےمیں آزاد ہوگئے ہيں اس معافی کو معاشرے میں واپسی اورماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا موقع قرار دیا ہے۔اس رپورٹ کےمطابق ان میں سےبعض افراد نےشام کے واقعات کو اس ملک کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ شام میں بتدریج اصلاحات پر عمل درآمد ہو گا۔ادھر شام کے حکام اور عوام نے امیرقطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے اپنے ملک میں عرب ممالک کی فوج بھیجے جانے کے بیان کی مذمت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110