16 جنوری 2012 - 20:30

امريکي پوليس نے تشدد سے کام ليتے ہوئے ايک بار پھر کيليفورنيا ميں وال اسٹريٹ مخالفين کو گرفتار کرليا ہے۔

ابنا: سن فرانسسکو ميں پوليس نے کم ازکم چھے افراد کو گرفتار کيا ہے جو ويلز فارگو بينک کي جانب سے گھروں کي قرقي کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرين اپني گرفتاري سے پہلے مذکورہ بينک کے سامنے کيمپ اور بينر نصب کئے بيٹھے اور بينک کے سربراہ سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے- درايں اثنا اوکلينڈ کے سٹي ہال کے باہر پرامن مظاہرہ کرنے والے دو افراد کو بھي پوليس نے گرفتار کرکے جيل ميں بند کرديا ہے-

اس مظاہرے ميں ايک سو سے زيادہ لوگ شريک تھے اور ملک بھر ميں پوليس کے ہاتھوں وال اسٹريٹ مخالفين کي گرفتاريوں کي مذمت ميں نعرے لگا رہے تھے- امريکہ ميں قبضہ کرو تحريک کا آغاز نيويارک ميں سترہ ستمبر کو وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے نام سے ہونے والے ايک بڑے مظاہرے کے بعد ہوا ہے- وال اسٹريٹ مخالفين امريکہ ميں جاري معاشي بدحالي اور بڑي بڑي سرمايہ دار کمپنيوں کي مالي بدعنوانيوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہيں-

امريکي پوليس کي جانب سے وال اسٹريٹ مخالفين کي بڑے پيمانے پر گرفتاريوں کے باوجود قبضہ کرو تحريک کا دائرہ نہ صرف پورے امريکہ ميں پھيل گيا ہے، بلکہ آسٹريليا، برطانيہ ، جرمني، اٹلي، آئرلينڈ، پرتگال، اور دوسرے يورپي ملکوں ميں بھي سرمايہ دارنہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہيں۔.......

/169