ابنا: مصر کی فوجی کونسل کے سربراہ جنرل محمد حسین طنطاوی اپنے پہلے غیر ملکی سفر میں لیبیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ لیبیا کی تعمیر کے سلسلے میں لیبیا کے اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ اس سفر میں لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبد الجلیل کے ساتھ مشترکہ تعاون پر مذاکرات اور گفتگو کریں گے۔ اس سفر میں بعض اعلی فوجی حکام ، مصر کےوزير خارجہ ، وزیر تیل اور ٹیکنالوجی کے وزير طنطاوی کی ہمراہی کریں گے۔
.........
/169