ابنا: امیرقطر حمد بن خلیفہ آل ثانی نے امریکہ کےسی بی ایس ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے شام میں عرب ممالک کی مداخلت کے بارے میں پوچھےگئے ایک سوال کےجواب میں ڈیموکریسی کی حمایت میں اس ملک میں عرب ممالک کے فوجی تعینات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔امیرقطر کی یہ درخواست ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ جب اس ملک کی موجودہ حکومت بغاوت کے نتیجےمیں تشکیل پائی ہے اور اس ملک میں کسی طرح کےانتخابات نہيں ہوتے ہیں۔شام کےحکام کاخیال ہے کہ قطر شام میں مسلح دہشت گردوں کو بھاری مالی اور تشہیراتی مدد فراہم کرکے اس ملک میں داخلی جنگ کرانا چاہتا ہے۔........
/169