ابنا: انسداددہشتگردی سیل نے بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں خیبر چوک پر چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد داﺅد عرف ولید کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ ملزم غازی شاہ عبداللہ کے مزار اور سی ویو دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا تعلق وزیرستان سے ہے اور ایڈووکیٹ مختار بخاری کے قتل میں بھی ملوث ہے ملزم نے چہلم امام حسین پر ماتمی جلوس پر حملہ کر نے کا پروگرام بنایا تھا۔ ملزم کے قبضے سے50کلو دھماکہ خیز مواد 4خودکش جیکٹس،ایک ایل ایم جی، 10ہینڈ گرنیڈ، 30میٹر ڈیٹونیٹر وائر ،5 ڈیٹو نیٹر بم ودیگر اسلحہ شامل ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ سال کراچی شہر میں ملت جعفریہ سندھ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج شہید مختار عباس بخاری کو دہشت گرد گروہ کے وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ کچھ ماہ پہلے پولیس یہ بھی دعوی کرچُکی ہے کہ مختار بخاری قتل میں پاسبان توحید یا توحید بریگیڈملوث ہے........
/169