14 جنوری 2012 - 20:30

اسرائيلي فوج سے فوجي جوانوں کا فرار صہيوني ریاست کو تدريجي موت کي طرف لے جارہي ہے جس کا اعتراف خود صہيوني ریاست کے بعض حکام بھي کررہےہيں.

ابنا: اسرائيلي فوجي مختلف بہانوں سے مسلسل اسرائيلي فوج سے راہ فرار اختيار کررہے ہيں اور يہ مسئلہ صہيوني ریاست کے اندر ايک بہت ہي سنگين مسئلے کي شکل اختيار کرچکا ہے صہيوني حکام کا کہنا ہے کہ جس بڑے پيمانے پر اس وقت اسرائيلي فوج سے فوجي جوان فرار کررہے ہيں اس کي مثال اس سے پہلے نہيں ملتي اسرائيلي فوج کے سربراہ گابي اشکنازي نے اپنے ايک بيان ميں اعتراف کيا ہے کہ فوج سے فوجيوں کا فرار ايک ايسا سنگين مسئلہ بن گيا ہے جس پر صہيوني حکام بہت ہي پريشان نظر آرہے ہيں اس درميان ا سرائيلي فوج کے انساني وسائل کے ادارے نے اپني تازہ ترين رپورٹ ميں اعلان کيا ہے کہ سن دوہزار گيا رہ ميں اسرائيلي فوج سے فوجيوں کے فرار کي شرح ساڑھے پندرہ فيصد سے بھي زيادہ رہي ہے

صہيوني فوج کے ايک جنرل اورنا باريبائے نے بھي اعتراف کيا ہے کہ ايسے پچاس فيصد فوجي جوان جو فوج ميں ٹريننگ کے لئے آتے ہيں وہ فوج ميں شموليت اختيار کرنے سے پہلے فرار کرجاتے ہيں کہاجارہا ہے کہ اسرائيلي فوج کو سالانہ ايسے سات ہزار جوانوں کي غيرحاضري کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو فوج ميں ٹريننگ کے لئے آتے ہيں نہيں صہيوني ریاست کے وزير اعظم بنيامين نتناياہو اور فوج کے سربراہ اشکناري نے دو فوجي چھاؤنيوں کے اپنے دور ے ميں اس بات کا بخوبي مشاہدہ کيا ہے کہ فوجي جوان اپنے مافوق افسران کا کہنا ہي نہيں سنتے اور اس بات پر ان دونوں نے بہت ہي شديد تشويش کا اظہار کيا ہے

صہيوني ریاست کے وزير اعظم اور فوج کے سربراہ نے اس صورت حال پر اپني تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج ميں يہي صورت حال جاري رہتي ہے تو اسرائيل بتدريج نابود ہوجائے گا سياسي مبصرين کا کہنا ہے کہ اسرائيلي فوج ميں شامل نہ ہونے اور ساتھ ہي فوج سے فرار کرجانے کے سلسلے ميں اسرائيلي جوانوں کے رجحان کي ايک بڑي وجہ سن دوہزار چھ ميں لبنان اور پھر دوہزار نو کے آغاز ميں غزہ ميں لبنانيوں اور فلسطينيوں سے اسرائيلي فوج کي شرمناک شکست ہے -

اسرائيلي فوج کے سابق سربراہ بنيامين بن اليعازر نے بھي پارليمنٹ کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے اجلاس ميں کہاکہ اسرائيلي کي سيکورٹي کي صورتحال خطرناک حدتک پہنچ گئي ہے اور اس وقت اسرائيل انتہائي بدترين حالات ميں اپني زندگي گذار رہا ہے -
........

/169