ابنا: انہوں نے کہا کہ عالمی حالات کے بارے میں لاطینی امریکہ کے ان چار ملکوں اور ایران کے نظریات مشترک ہیں اور ایران حریت پسندی، ظلم و بے انصافی نیز خودسرانہ پالیسیوں سے مقابلے میں اس علاقے کے اکثر ملکوں کے ساتھ ایک محاذ میں ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے ونزوئيلا کے ساتھ وسیع تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے دورے میں باہمی تجارت کو بڑھانے، انرجی سیکٹر میں تعاون، جہاز سازی، ٹرانسپورٹ اور مالیاتی مسائل میں تعاون نیز مشترکہ منصوبوں کی راہ میں موجود دفتری کاروائيوں کی رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے نیکاراگوا کے دورے کے بارے میں کہا کہ اس ملک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی نیز ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کےلئے ایک اسٹراٹیجیک منصوبہ تیار کیا گيا ہے۔ انہوں نے اپنے دورہ کیوبا کے بارے میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے کیوبا کے ساتھ تعلقات میں کافی فروغ آیا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔
صدر جناب احمدی نژاد نے لاطینی امریکہ میں ایکواڈور کی ممتاز پوزیشن کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایکواڈور کی زرعی توانائیوں اور ایران کی صنعتی صلاحیتوں کے سہارے دونوں ممالک بیس سے زائد مشترکہ منصوبوں پر کام کرسکتے ہیں اور بہت جلد دونوں ملکوں کے مابین ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون میں فروغ دیکھا جائے گا۔ ......../169