14 جنوری 2012 - 20:30

عراقی ذرائع نے زائرین حسینی کےراستے میں ایک سوچھیاسی بموں کا پتہ لگائے جانے کی خبر دی ہے ۔

ابنا: سومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ایک دہشت گردانہ کارروائی میں ترپن زائر حسینی شہید ہوئے ہیں۔عراقی فوج کی بٹالین سترہ کےکمانڈر ناصر الغنام نے صوبہ بابل میں ایک سوچھیاسی بموں کاپتہ لگائےجانے کی خبر دی ہے جو کربلائے معلی سے واپس آنے والے زائرین حسینی کو شہید کرنے کے لئے نصب کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز عراق کے مغربی شہر بصرہ میں شیعہ زائرین کےدرمیان ایک خودکش بم دھماکے میں ترپن زائرین شہید اور ایک سوسینتیس افراد زخمی ہوگئےتھے۔قابل ذکر ہے کہ کربلائےمعلی میں لاکھوں زائرین نےنواسہ رسول حضرت امام حسین اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم منایا اور عزاداری کی۔........ /169