اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے المحرق کے پولیس مرکز میں اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی ہے اور پولیس والوں نے دعوی کیا ہے کہ یوسف احمد عباس کی بازیابی کے لئے وسیع تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
عباس کے ایک قریبی رشتہ دار نے کہا کہ عباس بہت بے ضرر سا نوجوان ہے اور کم ہی اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے اسی لئے اس کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ نے تمام اسپتالوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ لئے ہیں لیکن ان کی تلاش کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ چنانچہ عباس کے اہل خانہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ان کے نوجوان فرزند کی تلاش میں ان کی مدد کریں۔ واضح رہے کہ فروری 2011 میں انقلاب بحرین کے آغاز سے اب تک درجنوں بحرینی شہری لاپتہ ہوئے ہیں اور لاپتہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض لاپتہ افراد کی لاشیں کئی دن بعد ملی ہیں جبکہ ان کے جسموں پر تشدد کے نشانات بڑے واضح تھے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے