ابنا: رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے اپنی ذلت اور رسوائی کو چھپانے کے لئے شیعہ علماء مولانا حسن ظفر نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین سمیت معروف شیعہ سیاستدان فیصل رضا عابدی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست جمع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد مقبول الرحمان ایڈووکیٹ کو گذشتہ روز آپسی دشمنی میں نا معلوم دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا تاہم دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی ایف آئی آر میں شیعہ علماء و عمائدین بشمول مولانا حسن ظفر نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین اور معروف شیعہ سیاستدان فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے جمشید کوارٹر تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے ۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے شیعہ علماء و عمائدین کے خلاف یہ گھناؤنی سازش اس لئے کی ہے تا کہ شہید عسکری رضا کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سر غنہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کو بچایا جا سکے کیونکہ شہدی عسکری رضا کی شہادت میں ملوث دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کے خلاگ مقدمہ قائم ہو چکا ہے اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کو فی الفور گرفتار کر لیا جائے ۔........
/169