19 مارچ 2011 - 20:30

جمہوریہ چیک کے شہر سیڈلیک میں انسانی ہڈیوں سے بنا گرجاگھر۔۔۔۔!!!!؟؟؟؟

یہ چرچ 1218 میں چیک جمہوریہ کے شہر سیڈلیک میں میں ایک پوپ کے حکم پر بنایا گیا جس میں لکڑی، دھات اور اینٹ کی جگہ انسانی ہڈیاں استعمال کی گئی ہیں۔کہتے ہیں کہ پاپ نہایت مغرور شخص تھا اور اس نے حکم دیا کہ یہ چرچ ان انسانوں کی ہڈیوں سے بنایا جائے جو چرچ بناتے وقت کام آئے تھے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا لیکن عجب یہ ہے کہ چرچ بناتے وقت صرف چالیس ہزار انسان کام آئے تھے جن کی ہڈیوں سے چرچ بآسانی تیار ہوا جو آج کے زمانے میں "ہڈیوں کا چرچ = Church of Bones کے نام سے مشہور ہے۔اب سوال یہ ہے کہ انسانی تمدن کے دعویدار یورپ میں ایک ایک چرچ کی تعمیر میں چالیس چالیس ہزار انسان کیونکہ موت کی گھاٹ اتر جاتے تھے؟ اور ہاں! آج یہ یورپین اور امریکن لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرتے یا کراتے ہیں اور مسلمان ان سے پوچھتے تک نہیں ہیں یہ سب کیا ہے؟ کئی صدیوں تک جاری صلیبی جنگوں میں کتنے مسلمان کلیسا کے ہاتھوں مارے گئے؟ اور 2001 میں بش نے صلیبی جنگوں کا آغاز کرایا جس کے بعد لاکھوں انسان مارے گئے کیوں کیسے کس معیار کے مطابق؟

..........

/110

بشکریہ از ڈاکٹر سیدہ زہراء آیت اللہ زادہ شیرازی