ابنا: اسماعيل ہنيہ نے مصر، سوڈان، ترکي اور تيونس کے اپنے دوروں کے اختتام پر، ان ملکوں کے حکام اور اہم شخصيات سے گفتگو ميں صہیوني ریاست کي جانب سے کئي برسوں سے جاري غزہ کا محاصرہ ختم کيے جانے کي ضرورت پر زور ديا-
انہوں نے مصر کے رفح پاس سے غزہ لوٹنے پر اخبار نويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطين اور مسجد الاقصي کا مسئلہ ان ممالک کے حکام کي اہم ترين تشويشوں ميں شامل ہے
ہنيہ نے کہا کہ فلسطيني قوم مستقبل ميں، اس دورے ميں ہونے والے سمجھوتوں اور فلسطين کي حمايت ميں ہونے والے مذاکرات کے نتائج کو ديکھے گي-
واضح رہے کہ فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم اسماعيل ہنيہ علاقائي ممالک کا اپنا دورہ مکمل کرکے منگل کي رات رفح پاس کے ذريعے غزہ پٹي واپس پہنچ گئے جہاں عوام نے ان کا زبردست استقبال کيا -.........
/169