10 جنوری 2012 - 20:30

ونزويلا کے صدر ہوگو چاوز نے امریکہ سے ونزویلا کے ایک سفارتکار کے اخراج کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ہوگو چاوز نے امریکہ کے اس اقدام کو اشتعال انگيز قرار دیا۔ یاد رہے امریکہ نے شہر میامی میں ونزويلا کے قونصلر جنرل کو نکال دیا ہے۔میامی ہیرالڈ نے ونزويلا کے قونصلر جنرل پر امریکہ میں سائبر حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر احمدی نژاد کے دورہ ونزويلا کے موقع پر انجام پایا ہے ۔........ /169