10 جنوری 2012 - 20:30

ڈيلس ٹيکساس ... امريکہ کي رياست ٹيکساس کے دو بڑے شہروں ہيوسٹن اور ڈيلس ميں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبي عقيدت و احترام سے مناياگيا.

ابنا: ہيوسٹن ميں مرکزي جلوس مختلف انجمنوں کي جان سے شہر کے مرکز ميں برآمد ہوا، جس نے اہم شاہراہوں پر گشت کيا، ڈيلس ميں انجمن غلامان حرکي جانب سے چہلم کا جلوس ڈاؤن ٹاؤن ڈيلس ميں واقع سٹي ہال سے برآمد ہوا، جس نے شہر کے صدر مقام ميں واقع اہم شاہراہوں پر گشت کيا ،جلوس ميں بڑي تعداد ميں مرد و خواتين ، بچے شامل تھے.

جلوس چہلم قبل از وقت برآمد کياگيا ہے تاکہ تمام افراد چھٹي کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شريک ہوسکيں ،جلوس ميں  ذوالجناح بھي برآمد ہوئے جبکہ پورا راستہ عزاداران غم حسين اور شہدائے کربلا سے محبت و عقيدت کے اظہار پر ان کو نوحہ خواني کے ذريعہ خراج عقيدت پيش کرتے رہے آخر ميں عزاداران نے نياز و لنگر بھي تقسيم کيا. .........

/169