ابنا: خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا باب خیبر کے قریب مرکزی جمرود بازار میں کھڑی پک اپ کے قریب ہوا،دھماکے میں پک اپ میں سوار تقریبا تمام افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے،دھماکے سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور بازار میں موجودراہ گیر بھی دھماکے کا نشانہ بنے.
اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 29افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ35زخمیہیں، زخمیوں میں سے 27 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،دھماکے میں زخمی افراد کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ........
/169