8 جنوری 2012 - 20:30

امریکہ کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بعض امریکی حکام کی لفاظی کے باوجود ایران ایٹمی ہتھیار بنانےکے درپے نہیں ہے۔

ابنا: لئون پنیٹا نے امریکی ٹی چينل سی بی ایس سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف بعض امریکی حکام کے الزامات کے باوجود ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران آج ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا ہے بلکہ یہ احتمال ہے کہ ایران کسی دن بھی ایٹم بم بنانے کے مقدمات فراہم کرسکتا ہے لیکن فی الحال ایٹم بم نہیں بنا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے امریکی وزیر دفاع نے یہ بیان دینے کے ساتھ ساتھ کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا ہے عالمی برادری سے یہ مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو ایران پر اقتصادی اور سفارتی لحاظ سے دباو بنائے رکھنا چاہیے تا کہ ایران کو ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے پر مجبور کیا جاسکے کیونکہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی نوعیت کا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے صہیونی ریاست کو خبردار کیا کہ اکیلے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔

قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے آئي اے ای اے اور عالمی برادری کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار کے درپے نہیں ہے لیکن امریکہ اور اسکے اتحادی ایران کے ایٹمی پروگرام کو جو کہ پوری طرح سے پرامن ہے فوجی مقاصد کا حامل ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔........

/169