ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج جنوبی امریکہ کے ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل مہرآباد ایئر پورٹ پر مزید کہا کہ ان ممالک کی تہذیب اور مطالبات ملت ایران کی تہذیب اور مطالبات سے بہت قریب ہیں۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ جنوبی امریکہ کے ممالک کے عوام عرصۂ دراز سے سامراج کے خلاف ڈٹے ہوۓ ہیں اور وہ بدستور تسلط کے نظام کی توسیع پسندی کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ تسلط کا نظام اس خیال باطل میں مبتلاء تھا کہ جنوبی امریکہ کا علاقہ اس کی سیاسی جولانگاہ ہے لیکن آج اقوام بیدار ہوچکی ہیں اور وہ آزادانہ طور پر انتخاب کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد آج جنوبی امریکہ کے ممالک نیکاراگوۓ ، کیوبا اور ایکوا ڈور کے دورے پر روانہ ہوۓ ہیں جہاں وہ ان ممالک کے حکام کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔......... /169