7 جنوری 2012 - 20:30

ترکی کی حکومت کے خلاف کودتا کرنے کے الزام میں اس ملک کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کی گرفتاری کے بعد اس ملک میں گرفتار کۓ جانے والے جرنیلوں کی تعداد ایک سو انتالیس ہوگئي ہے۔

ابنا: ترکی میں وزیر اعظم رجب طیب اردغان کی قانونی حکومت کے خلاف کودتا کے الزام میں اس ملک کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف ریٹائرڈ جنرل ایلکر باشبوغ کی گرفتاری کے بعد اس الزام کے تحت گرفتار ہونے والے جنریلوں کی تعداد ایک سو انتالیس تک پہنچ چکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اکیاسی جنرلوں کا تعلق برّی فوج اور فضائیہ سےہےاور باقی کا تعلق بحریہ سے ہے۔ گرفتار کۓ جانے والے جنریلوں میں بحریہ کے سابق سربراہ اور فضائيہ کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔
........ 
/169