ابنا: امريکي صدر باراک اوباما نے کانگريس سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ايسے اقدامات کرے جس سے امريکہ ميں معاشي احياء کا عمل جاري رہے - باراک اوباما نے امريکي بينکوں کے لئے قوانين وضع کرنے والي ايجنسي کے عہدے داروں کے درميان گفتگو ميں کہا کہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ دسمبر سن دو ہزار بارہ ميں امريکي کمپنياں ايک ہزار روزگار کے مواقع فراہم کريں گي -
امريکي صدر نے کہا کہ اب بھي امريکہ ميں ايسے لوگوں کي تعداد زيادہ ہے جو سن دو ہزار سات سے دو ہزار نو تک کے مالي بحران سے پيدا ہونے والے مسائل کا شکار ہيں - اس بحران کے بارے ميں امريکي صدر کہنا ہے کہ اس سے امريکہ ميں اسي لاکھ نوکرياں ختم ہو گئيں -
باراک اوباما نے کہا کہ ابھي کرنے کو بہت سے کام بچے ہيں جس کے بعد حکومت تمام شہريوں کے لئے روزگار فراہم کر سکتي ہے - امريکہ ميں حاليہ مہینوں ميں معاشي بد حالي کے خلاف مسلسل عوامي مظاہرے ہوئے ہيں اور کئ بار عوام نے امريکي کانگريس کي سمت مارچ بھي کيا جس کے دوران صدر باراک اوباما سے مطالبہ کيا گيا کہ وہ روزگار کے سلسلے ميں اپنے وعدوں پر عمل کريں ................
/169