ابنا: آئل فيلڈ کا انکشاف کرنے والي قومي کمپني کے ڈائريکٹر سيد محمد محدث نے بتايا ہے کہ نئے سال ميں پانچ نئي آئل فيلڈ کے انکشاف کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور اب تک خيام اور مدار آئل فيلڈ کي تفصيلات کا باضابطہ طور پر اعلان کرديا گيا ہے -
انہوں نے بتايا ہے کہ تيل اور گيس کے نئے علاقے تلاش کرنے کا کام ، ايران کے جنوبي و شمالي سرحدي علاقوں ميں پوري سنجيدگي سے کيا جا رہا ہے - انہوں نے تين نئي آئل فيلڈ کے انکشاف کي خبر ديتے ہوئے کہا کہ وزارت پيٹروليم کي طرف سے جلد ہي تيل کے دو کنوؤں کے بارے ميں تفصيلات کا اعلان کر ديا جائے گا -
اس بات کے پيش نظر کہ ايران دنيا ميں گيس کے ذخائر کے سولہ فيصد حصے کا مالک ہے ، پانچويں ترقياتي منصوبے ميں ، گيس کي پيداوار کوروزانہ ايک اعشاريہ دو سے چار ارب مکعب ميٹر تک بڑھانے کا پروگرام ہے - نئے ذخائر کے انکشاف اور موجودہ حالات سے ماہرين يہ اندازہ لگا رہے ہيں کہ ايران کے پاس اگلے سو سال تک اپنے استعمال اور بر آمد کرنے کے لئے قدرتي گيس موجود رہے گا
........
/169