5 جنوری 2012 - 20:30

کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ چار دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، میزائل، دیگر اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ابنا: ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیرشیخ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے کراچی اور مہمند ایجنسی کے امیر سمیت چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کش بم دھماکوں، اغواء برائے تاوان، قتل، ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث ہیں، حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم عبدالقیوم محسود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کراچی کا امیر ہے، جو 2004 میں بیت اللہ محسود کا گن مین بھی رہا ہے
.......

/169