4 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر انچیف غلام رضا بی غم نے ہمسایہ اور دوست ممالک کے لۓ امن کے پیغام کو ولایت نوے نامی کامیاب بحری فوجی مشقوں کا ایک ہدف قرار دیا ہے۔

ابنا: ایڈمرل غلام رضا بی غم نے آج نامہ نگاروں سے ولایت نوے کے نام سے کامیابی سے انجام پانے والی بحریہ کی فوجی مشقوں کے اہداف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ملٹری فورسز اور جنگی کشتیوں کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانا ، بحریہ کے اہلکاروں کی آپریشنل طاقت میں اضافہ اور بحریہ کی زیادہ سے زیادہ دفاعی آمادگی ان بحری جنگی مشقوں کے اہداف کا حصہ تھے۔

ایڈمرل غلام رضا بی غم نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ ایران کی فوجی حکمت عملی اپنے قومی مفادات کے دفاع سے عبارت ہے کہا کہ بحریہ کی آئندہ فوجی مشقیں زیادہ وسیع علاقے میں انجام دی جائيں گی۔

ادھر فوجی مشیروں کی کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیر ناصر آراستہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے بارہا ایران کو دھمکی دی ہے لیکن ایک مرتبہ بھی وہ اپنی دھمکی کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا ہے۔ بریگیدیر ناصر آراستہ نے تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ مزید کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر آمادہ ہیں اور یہ آمادگی شہداء کے خون ، شہادت کے جذبے، قومی اتحاد اور قیادت کے مقام و منزلت کا نتیجہ ہے۔........ /169