ابنا: ریل مزدور اتحاد کی مرکزی اپیل پرکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت اتحاد کے صوبائی صدر امین رئیسانی نے کی۔مزدوروں نے اپنے ہاتھوں میں ریل مزدور اتحاد اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے امین رئیسانی نے کہا کہ ریلوے کے افیسران نے ریلوے کی حالت ابتر بنائی ہوئی ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہورہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے کا پہیہ روک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ریلوے ملازمیں کو تنخواہیں چیک کے ذریعے دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین چیک لیکر بنکوں کے چکر کاٹیں یا اپنی ڈیوٹی کریں۔۔ اس موقع پرمشتعل ریلوے ملازمین نے چیرمین ریلوے کا پتلا بھی نذرآتش کردیا۔ ........
/169