ابنا: مصر ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کي تين بڑي سياسي جماعتوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ منگل کو قاہرہ ميں ملک کے اٹارني جنرل کے دفتر کے سامنے انقلابي جوانوں کي گرفتاري کے خلاف مظاہرہ کريں گے خبروں کے مطابق ان سياسي گروہوں نے مطالبہ کيا ہے کہ تمام انقلابي جوانوں خاص طور پر ان نوجوانوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے جنھيں التحرير اسکوائر سے گرفتار کيا گيا ہے - ان سياسي جماعتوں نے مصر کي فوجي حکومت سےمطالبہ کيا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے بارے ميں بھي فوري طور وضاحت دے -
ياد رہے کہ مصري عوام ميں اس بات کو لے کر شديد غم وغصہ پايا جارہا ہے کہ فوجي حکومت اقتدار عوام کے حوالے کرنے ميں ليت لعل سے کام کر رہي ہے -
پچھلے دنوں قاہرہ ميں فوجي حکومت کے خلاف بڑے پيمانے پر خونريز مظاہرے ہوئے تھے جن کے دوران دسيوں مصري انقلابي مارے گئے تھے.
.......
/169