ابنا: خبروں کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں وال اسٹريٹ مخالفين نے ايک بار پھر زکوٹي پارک ميں اجتماع کيا - اس موقع پر انہيں سيکورٹي فورسز کے تشدد کا بھي سامنا کرنا پڑا -
سرمايہ دارانہ نظام اور وال اسٹريٹ کے مخالفين اپنا مشہور نعرہ لگارہے تھے ہم ننانوے فيصد ہيں مظاہرين نے پارک ميں ٹينٹ بھي لگانے کي کوشش کي مگر امريکي پوليس نے اسے اکھاڑ ديا مظاہرين کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمارے کيمپ ہٹادئے گئے ہيں اس کے باوجود ہم اپنا مظاہرہ جاري رکھيں گے -........
/169