28 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ دوہزار نو کے صدارتی انتخابات سے اسلامی نظام کے اقتدار، جمہوریت اور اسلامیت کے عروج کی علامت ہیں۔

ابنا: سعید جلیلی نے آج ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ تین دہائيوں سے سامراج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقدامات کر رہا ہے اور سامراج نے روایتی جنگ سے لے اقتصادی بائیکاٹ اور طرح طرح کی سازشوں سے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراج نے انیس سو اٹھانوے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نرم جنگ شروع کی تھی اور یہی سامراج جس نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کی حمایت کی ہے اسی نے ایران کے خلاف انسانی حقوق اور جمہوریت کے بہانے تلاش کر لئے جبکہ شاہ ایران کے حق میں امریکہ کی بھر پور حمایت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو برس قبل ایران کے دسویں صدارتی انتخابات میں پچاسی فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ سعید جلیلی نے کہا کہ دسویں صدارتی انتخابات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران بھر پور طاقت سے عالمی سطح پر نمودار ہوا اور اپنے ایٹمی حقوق حاصل کرنے کےلئے استقامت کا ثبوت پیش کیا۔........ /169