ابنا: بحری مشقوں کے ترجمان ريئر ایڈمرل سید محمود موسوی نے کہا کہ ان مشقوں میں بحریہ کے جوانوں کی آمادگي کا امتحان لینے کے لئے انہیں فوری طور پر غیر متوقع احکام دئے جاتے ہیں۔ ريئر ایڈمرل موسوی نے کہا کہ سرویلنس کی کاروائياں جو طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے انجام دی جاتی ہیں چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ نے آج بحری مشقوں میں حصہ لیا اور فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں نابود کردیا۔ فضائیہ کی کاروائياں بحری یونٹوں کی حمایت اور ساحلی تنصیبات کے دفاع کی غرض سے انجام پائيں ۔ بمبار طیاروں کے علاوہ مختلف قسم کے ڈرون طیاروں نے بھی علاقے کے مختلف حصوں پر پرواز کرکے اپنی مہم انجام دی ۔ ادھر غوطہ خور یونٹوں نے بھی فرضی دشمن کےخلاف کاروائياں کرکے دشمن کو ناکام بنا دیا۔............. /169