ابنا: اپنے خلاف پہلي عدالتي کارروائي ميں اس امريکي جاسوس نے صفائي پيش کرتے ہوئے سي آئي اے کي مدد کے لئے ايران کے خفيہ اداروں ميں در اندازي کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے دھوکے سے اس مشن کے لئے تيار کيا گيا -
امريکي جاسوس امير حکمتي نے کہا کہ حالانکہ وہ سي آئي اے کے لئے جاسوسي کي غرض سے ايران آيا تھا تاہم اسلامي جمہوريہ ايران کے نظام کو نقصان پہنچانے کا کوئي ارادہ نہيں رکھتا تھا اور ايران ميں ہي رہ جانا چاہتا تھا -
اس امريکي جاسوس نے بتايا کہ عراق ميں امريکي فوجيوں کو عرب و اسلامي ثقافت و زبان کي تعليم دينے کے لئے پنٹاگون سے وابستہ ايک کمپني ميں نو مہينے تک نوکري کي -
اس نے بتايا کہ سن دو ہزار نو ميں بھي سي آئي اے کے ايجنٹ کے طور پر افغانستان ميں تعينات رہا اور اس کے لئے ہر مہينے دو ہزار ڈالر تنخواہ ملتي تھي -
ميرزائي حکمتي نے بتايا کہ ايران کے مشن کے لئے اسے پانچ لاکھ ڈالر کي پيشکش کي گئ تھي جو ايران سے واپسي کے بعد اسے ملتے .......
/169