27 دسمبر 2011 - 20:30

فلسطین کی قانونی اور عوامی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی حماد نے صیہونی حکومت کی جارحیت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: فلسطین پریس سنٹر کے مطابق فتحی حماد نے غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا کہ ملت فلسطین صہیونی جارحیت کے مقابل گھٹنے نہيں ٹیکے گي اور جب تک سارے فلسطین میں امن قائم نہيں ہوجاتا اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گي۔ قابل ذکر ہے صہیونی ریاست نے دوبارہ غزہ پرحملے شروع کردئے ہیں۔

منگل کی رات غزہ پر صیہونی حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور تیرہ زخمی ہوئے تھے۔
........ 
/169