26 دسمبر 2011 - 20:30

افغانستان میں نیٹو اتحاد نے امریکہ کے ایک بغیر پائلٹ طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

ابنا: افغانستان میں نیٹو اتحاد نے امریکہ کے ایک بغیر پائلٹ طیارے کے گر کر تباہ ہونے  کی خبر دی ہے۔

نیٹو نے ایک بیان میں اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے طیارہ کرنے کی جگہ کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو اس جگہ جانے کی اجازت نہیں ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان نے امریکی طیارے کو صوبہ پکتیا کے علاقہ احمد آباد میں مار گرایا ہے۔
 
........

/169