ابنا: بغداد سے موصولہ خبروں کے مطابق اس موقع پر منعقد ہونے والے اجلاس کا عنوان ، فتح تک جہاد اور استقامت تھا -
اس تقريب کے شرکا نے امريکہ مردہ باد اور ھيھات منا الذلہ جيسے نعرے لگائے اور عراقي عوام کي جد و جہد کو عراق سے امريکہ کي ذلت آميز واپسي کا باعث قرار ديا -
اس تقريب کے شرکاء نے عراق کے نائب صدر طارق الھاشمي کي گرفتاري کا مطالبہ کرتے ہوئے ، جمعرات کو بغداد ميں ہونے والے تشدد کو امريکي منصوبہ قرار ديا جس پر اس کے داخلي ايجنٹوں نے عمل در آمد کيا - اس تقريب کے مقررين نے کہا کہ امريکيوں کي يہي کوشش رہي ہے کہ جس ملک ميں جائيں وہيں رہ جائيں ليکن عراق ميں وہ ايسا نہيں کر پائے اور عوامي جد و جہد نے انہيں آٹھ سال تک غاصبانہ قبضے کے بعد عراق سے نکلنے پر مجبور کرديا -
................
/169