ابنا: خبروں کے مطابق يمن کے فوجيوں نے ، تعز سے پيدل دار الحکومت صنعا کي طرف مارچ کرنے والے ہزاروں مظاہرين پر فائرنگ کر دي جس سے دس لوگ زخمي ہو گئے - مظاہرين علي عبد اللہ صالح اور اس کے قريبي ساتھيوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے - مظاہرين اسي طرح اپنے مقصد کي تکميل تک انقلاب جاري رکھنے پر زور دے رہے تھے -
ان مظاہرين نے تعز سے مارچ شروع کيا تھا اور دار الحکومت صنعا کي سمت بڑھنے کے دوران مختلف شہروں سے ہزاروں لوگ ان سے جڑتے چلے گئے.
.......
/169