اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ٹرمپ نے کینیڈا کی گاڑیوں، ٹرکوں، اسپیئر پارٹس اور اسٹیل پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں امریکا میں گاڑیاں یا ٹرک تیار کریں گی، انہیں ٹیرف ادا نہیں کرنا ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد امریکا میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف پالیسی کے ذریعے امریکی صنعت اور روزگار کے مواقع کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب کینیڈا کے ساتھ کسی امریکی ریاست کی طرح سلوک نہیں کیا جائے گا، ہمیں کینیڈا کی ضرورت نہیں بلکہ کینیڈا کو ہماری ضرورت ہے۔ کینیڈا کی 95 فیصد تجارت امریکا کے ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ