23 دسمبر 2011 - 20:30

شام کے عوام نے دارالحکومت دمشق ميں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: شامي ذرائع ابلاغ کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ دارالحکومت دمشق سميت کئي شہروں ميں ‎سڑکوں پر آئے اور انہوں نے دمشق ميں جمعے کے روز ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف اپنے غم غصے کا اظہار کيا- مظاہرين اپنے ملک کے اندروني معاملات ميں غير ملکي مداخلت کے خلاف نعرے لگار ہے تھے-

مظاہرين صدر بشار اسد کي حکومت کے آزادنہ فيصلوں کي اور قومي يکجہتي کے حق ميں بھي نعرے لگا رہے تھے- واضح رہے کہ جمعے کے روز شام کے دراالحکومت دمشق ميں دو خودکش کار بم دھماکے ہوئے تھے-

شام کے نائب وزير خارجہ نے بتايا ہے کہ محکمہ انٹيلي جينس کي عمارتوں کے سامنے ہونے والے ان بم دھماکوں ميں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور سو زخمي ہوئے ہيں-

رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے دونوں خودکش حملوں کي ذمہ داري قبول کرلي ہے -يہ ِخودکش حملے ايسي حالت ميں ہوئے ہيں کہ عرب ليگ کے مشاہدين کا پہلا گروہ جمعرات کي رات دمشق پہنچا ہے-.......

/169