ابنا: وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک میں شامل دسیوں ہزار امریکی شہری بندرگاہوں میں اجتماع کرکے جہازوں سے سامان اتارنے اور لادنے میں رکاوٹ بنیں گے۔ ادھر سان ڈیاگو میں عوام نے اس شہر کی بندر گاہ میں اجتماع کرکے جہازوں کو خالی کرنے میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ ان مظاہروں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گيا ہے۔ امریکی پولیس نے پانچ مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں لاکھوں افراد اس وقت سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ دار طبقہ ایک فیصد ہے لیکن وہ پورے ملک پر قابض ہے۔ مغربی عوام نے کہا ہے کہ وہ ایک فیصد سرمایہ دار طبقے کے ہاتھوں یرغمال نہیں رہنا چاہتے۔ .......
/169