ابنا: مظاہرين حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ وہ انقلابي اہداف کي مکمل تکميل تک مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاري رکھيں گے- يہ مظاہرے دارالحکومت صنعا ميں حکومت کے خلاف ہمہ گير مظاہروں کے بعد ہوئے ہيں جس ميں لاکھوں افراد شريک تھے-
يمني مظاہرين کا کہنا ہے کہ سامراجي طاقتوں کي جانب سے کي جانے والي ريشہ دوانيوں سے اپنے انقلاب کو بچانے کے لئے وہ مظاہرے کرتے رہيں گے- يمني عوام ملک کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح اوراس کے ساتھيوں کو عدالتي کاروائي سے استثني ديئے جانے کے خلاف دارالحکومت صنعا ميں بھرپور مظاہروں کا پروگرام بنا رہے ہيں-.......
/169