21 دسمبر 2011 - 20:30

بحرين ميں مظاہرين نے جمعرات کوعلي الصبح شہيدوں سے عہد کا نعرہ لگاتے ہوئے بحرين کي تمام اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو بند کر ديا-

ابنا: مظاہرين نے اسي طرح دار الحکومت منامہ ، ائر پورٹ ، السعوديہ پل اور بحرين کے صنعتي علاقے تک جانے والي تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر رکاوٹيں لگا ديں -

بحرين کي چودہ فروري نامي انقلابي تحريک نے کہا ہے کہ سڑکيں اسي وقت کھليں گے جب عوام کے مطالبات کو تسليم کيا جائے گا -

بحرين کے مختلف شہروں ميں بدھ کي رات حکومت کي پر تشدد کارروائيوں کے خلاف پر امن مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا جس کے دوران مظاہرين نے مختلف نعرے لگا کر اپنے مطالبات دہرائے جن کے دوران سيکورٹي فورس کے حملوں ميں کئ مظاہرين زخمي بھي ہوگئے -

اسي سلسلے ميں اقوام متحدہ ميں انساني حقوق کميشن کي سربراہ نوي پلئي نے آل خليفہ حکومت کي جانب سے مظاہرين پر حملوں ، مسجدوں کو منہدم کئے جانے اور منصفانہ مقدمہ نہ چلائے جانے کي مذمت کرتے ہوئے ، بحريني حکام سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ جتني جلدي ہو سکے سياسي قيديوں کو رہا کريں اور عوام کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کے سزا ديں -

.......

/169