21 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے ايران کے خلاف مغرب کي سائبر جنگ کو ناکام قرار ديا ہےـ

ابنا: احمد وحيدي نے بدھ کے روز کہا کہ سائبر جنگ ميں ايران کے خلاف مغرب کي تمام تر کوششيں شکست سے دوچار ہوئي ہيں ـ وزير دفاع وحيدي نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي سائبر فوج نے اب تک دشمن کے مقابلے ميں شاندار کارکردگي کا مظاہرہ کيا ہے جس کي ايک اہم ترين مثال امريکہ کے جديد ترين ڈرون طيارے آر کيو ايک سو ستر کو قبضے ميں ليکر زمين پر اتارے جانے کا واقعہ ہےـ

ياد رہے کہ چار دسمبر کو ايراني فوج کي اليکٹرانک وار فيئر يونٹ نے امريکہ کے جاسوس طيارے آر کيو ايک سو ستر کو اپنے قبضے ميں لينے کے بعد اسے زمين پر اتار ليا تھا-.......

/169