20 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ابوالحسن فقیہ نے کہا ہے کہ ایران فلپائن کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے آمادہ ہے ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق ابوالحسن فقیہ نے آج فلپائن کی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ گونڈ یانگ کے نام پیغام میں اس ملک میں سیلاب کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکتوں پر اس ملک کے عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایران فلپائن میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد دینے کے لۓ تیار ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے دن فلپائن کے مینڈانائو جزیرے میں سیلاب آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
........ 
/169