18 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر ماہرین نے امریکہ کے ڈرون طیاروں کے کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم میں رخنہ اندازی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ڈرون طیاروں کا کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سی آئي اے کے تحت کام کرتا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی نے ڈیبکا فائل ملٹری انٹیلیجنس ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی ماہرین نے نہ صرف یہ کہ امریکی ڈرون آر کیو ایک سوستر کے سافٹ ویئر کو ڈی کوڈ کر لیا ہے بلکہ ریاست ویرجینیا میں واقع سی آئي اے کے تحت ڈرون طیاروں کے کنٹرول اور کمانڈ سسٹم نیز اس سسٹم کے سٹیلائٹ سے رابطہ پر دسترسی حاصل کر لی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایرانی ماہرین نے امریکی ڈرون کو ایسا گمراہ کیا کہ خود امریکی بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ ان کے کمانڈ کے مطابق کام کر رہا ہے لیکن وہ دراصل ایرانی ماہرین کے کمانڈ کے مطابق کام کر رہا تھا۔ سی آئي اے نے اسی بناپر ڈرون طیارے کے خود کو تباہ کرنےکا سسٹم نہیں چلایا کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ ڈرون ان کے کنٹرول میں ہے۔

جب امریکیوں کو اس بات کی اندیشہ ہوا کہ ان کا ڈرون کے کنٹرول سے نکل چکا ہے تو کافی دیر ہوچکی تھی کیونکہ اب یہ ڈرون مکمل طرح سے ایرانی ماہرین کے کنٹرول میں آچکا تھا۔قابل ذکر ہے امریکی ڈرون آر کیو ایک سو ستر کو ایرانی ماہرین نے اس کی پہلی فلائٹ پر ہی اتار لیا۔

اس طیارے کو ایران میں اتارنے کے معنی یہ ہیں کہ ایرانی ماہرین کو پہلے سے اس ڈرون کے بارے میں اطلاع دیدی گئي تھی۔ ایرانی ماہرین نے چار دسمبر کو امریکہ کا ایک جدید جاسوس طیارہ آر کیو ایک سو ستر بہت ہی کم نقصان کے ساتھ اتار لیا تھا۔.......

/169