ابنا: عراق میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے امریکہ کو عراق سے انخلاء پر مجبور کیا ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کا عوام سے بہت ہی قریبی رابطہ ہے اور عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر ان کا مضبوط اور ٹھوس نظریہ امریکی فوجیوں کا عراق سے انخلا کا سبب بنا اخبار کے مطابق آیت اللہ سیستانی عراق میں امریکی فوجیوں کے سخت مخالف تھے۔ واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے کل عراق کی اہم اور آخری فوجی چھاونی عراقی فوجیوں کے حوالے کردی ۔
اب بھی 15 ہزار امریکی سفارتکاری کے لباس میں عراق میں موجود رہیں گے۔ جو کسی ملک کے سفارتکاروں کی سب سے بڑي تعداد ہے مبصرین کا کہنا ہے سی آئی اے کے ایجنٹ بڑي تعداد میں سفارتکاری کے لباس میں عراق میں اب بھی موجود ہیں جو عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کافی ہیں۔امریکی فوجی انخلاء کو امریکی کی زبردست شکست اور عراقی عوام کی فتح قراردیا جارہا ہے۔ .......
/169