ابنا: ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلونے شام کے خلاف ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم اردوغان امریکہ اورمغربی ممالک کے لئے شام کے خلاف کھیل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف ترکی اور دیگر ممالک کی پالیسی ناکام اور سنگين اشتباہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت و توسعہ پارٹی مشکل ساز پارٹی ہے اور وہ مغربی ممالک کا بازیچہ بن گئی ہے۔
قلیچدار اوغلو نے کہا کہ ترکی نے ماضی میں شام کے ساتھ اہم معاہدے کئے ہیں جن میںدونوں ممالک کے درمیان ویزا کی منسوخی شامل ہے حتی دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں کو اٹھانے اور مشترکہ کابینہ تشکیل دینےکا عزم موجود تھا اور اب یہ صفحہ بالکہ تبدیل ہوگیا ہے انھوں نے کہا کہ اردوغان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ترکی کو زبردست نقصان اٹھانا پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ ترکی کو جذباتی وزیر اعظم کی نہیں بلکہ با شعور وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کو سب سے پہلے خلیجی عرب ریاستوں میں جمہوریت کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ امریکہ نواز خلیجی ریاستوں میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا کوئي نام و نشان نہیں ہے۔ ......./169