ابنا: بحريني علماء کي کونسل کے سربراہ اور ممتاز عالم دين شيخ عيسي قاسم نے مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کي بربريت کي مذمت کي ہے انہوں نے اپنے ايک بيان ميں ملک کے مختلف علاقوں ميں مظاہرين پر زہريلي گيس کے استعمال پر مبني بحريني حکومت کے کارندوں کے غيرانساني اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کي سيکورٹي فورسز مظاہرين کے خلاف زہريلي گيسوں کا استعمال کررہي ہيں جو بين الاقوامي قوانين کي خلاف ورزي ہے
بحرين کي نيشنل ڈيموکريٹک پارٹي کےجنرل سکريٹري فاضل عباس نے بھي عالمي برادري اور انساني حقوق کي عالمي تنظيموں کو ملت بحرين کے خلاف آل خليفہ حکومت کے مجرمانہ اقدامات ميں برابر کا شريک قرارديا اور کہا کہ بحريني حکومت نے اب تک عام شہريوں کے خلاف بے شمار مظالم ڈھائے ہيں - انہوں نے کہا کہ بحريني عوام کا مطالبہ ہے کہ اب اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل آل خليفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لے اور اس حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ ملک ميں سياسي اصلاحات نافذ کرے - بحرين کے سياسي رہنما فاضل عباس نے کہا کہ سلامتي کونسل کو چاہئے کہ وہ بحريني حکومت کے خلاف تاديبي کاروائياں انجام دے کر بيرون ملک اس کے اثاثے منجمد کردے -ان کے علاوہ بھي بحرين کے متعدد سياسي رہنماؤں نے عالمي اداروں سے اپيل کي ہے کہ وہ مظاہرين پر حکومت کے روز افزوں ظالمانہ اقدامات کي روک تھام کے لئے ضروري اقدام کريں -
بحرين کے ايک اور سياسي رہنما ابراہيم المدہون نے العالم ٹي وي سے اپنے انٹرويو ميں بحريني بادشا کے دورہ برطانيہ اوراقوام متحدہ کے ايک وفد کے دورہ بحرين کے موقع پر مظاہرين کے خلاف حکومتي مظالم ميں شدت کي مذمت کرتے ہوئے عالمي اداروں سے کہا ہے کہ وہ آل خليفہ حکومت کے مجرمانہ اقدامات کو روکنے کے لئے حرکت ميں آئيں -
بحرين کي چودہ فروري نامي انقلابي تحريک کے ترجمان عبدالرؤف الشايب نے بھي اپنے ايک بيان ميں مشرق وسطي کے ممالک ميں عوامی انقلابات کے تعلق سے مغرب کے دوہر ے معياروں پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ بحرين کے بادشاہ کا حاليہ دورہ برطانيہ اور برطانوي حکام کي طرف سے بحريني بادشاہ کا استقبال مغربي حکمرانوں کے نفاق اور زور و زبردستي کي علامت ہے عبدالرؤف الشايب نے کہا کہ تعاون کے لئے مخالفين سے بحريني بادشاہ کي درخواست ايک ايسے وقت ہے جب بحريني سيکورٹي فورسز اور ان کے ايجنٹ پرامن مظاہرين کو کچل رہے ہيں -
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي کونسل کے سربراہ جميل کاظم نے بھي المنار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحريني عوام کے پرامن مظاہروں سے سياسي اخلاقي اور قانوني سطح پر آل خليفہ حکومت بري طرح سے الگ تھلگ پڑ گئي ہے انہوں نے کہا کہ بحريني عوام کے پرامن مظاہروں کا دائرہ جس طرح ملک کے تمام علاقوں ميں پھيل چکا ہے اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ بحريني عوام اپنے مطالبات کو لے کر بہت ہي پر عزم ہيں. ..............
/169