16 دسمبر 2011 - 20:30

عرب لیگ کےوزراء خارجہ کےاجلاس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ابنا: عرب لیگ کےوزراء خارجہ کےاجلاس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ کل ہونے والے اس اجلاس میں شام کی طرف سے پابندیوں کے خاتمہ کے عوض مبصرین کی تعیناتی کی تجویز پر غورکیا جاناتھا۔

واضح رہے کہ عرب لیگ امریکہ کی سرپرستی میں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے شام کے خلاف امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قطر اور سعودی عرب پیش پیش ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ صدام معدوم اور قذافی معتوب کی طرح  قطر اور سعودی عرب کے رہنماؤں کی گردن بھی مروڑ دےگا لیکن امریکہ فی الحال ان سے اپنے مفادات کے لئے استفادہ کررہا ہے ان کی اس سلسلے میں مدد اور تعاون بھی کررہا ہے لیکن یہ بات ظآہر ہے کہ امریکہ کبھی بھی اپنے کسی دوست کے ساتھ وفادار نہیں رہا ہے۔ لہذا سعودی عرب اور قطر کو امریکی مفادات کے لئے کام نہیں کرنا چاہیے۔................

/169